Updated on March 16, 2024
برطانوی شاہی محل نے مدرز ڈے کے موقع پر شہزادی کیٹ کی غیرایڈٹ شدہ تصاویر جاری کرنے سے انکار کردیا۔
پرنس آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے مدرز ڈے پر جو تصاویر جاری کی تھیں اسے انھوں نے ایڈٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ پیٹ کی سرجری کے بعد کیٹ تقریباً دو ماہ سے منظر عام سے غائب تھیں، جس کی وجہ سے ان کی خیریت کے بارے میں عوام میں تشویش پائی جاتی تھی۔
مدرز ڈے پر شہزادی کیٹ کی اپنے بچوں کے ہمراہ ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے بازوؤں کے حصار میں بچوں کو لیے مسکراتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
اس کے بعد کیٹ نے تسلیم کیا تھا کہ انھوں نے اس تصویرمیں ایڈیٹنگ کی ہے، کینسنگٹن پیلس کا کہنا تھا کہ ونڈسر میں پرنس ولیم نے خود یہ تصویر کھینچی تھی۔
اس حوالے سے کیٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ’بہت سے شوقیہ فوٹوگرافروں کی طرح میں بھی کبھی کبھار ایڈیٹنگ کا تجربہ کرتی ہوں۔ ہم نے کل خاندانی تصویر شیئر کی تھی اور اس کے سبب جو بھی الجھن پیدا ہوئی میں اس کے لیے میں معذرت چاہتی ہوں۔
تاہم اب کینسنگٹن پیلس نے کہا ہے کہ وہ اصل غیر ایڈٹ شدہ تصویر کو دوبارہ جاری نہیں کرے گا۔
تاہم تعلقات عامہ اور بحرانی صورتحال کے مشیر مارک بورکوسکی کا کہنا ہے کہ کیٹ نے اس حوالے سے معافی مانگ لی ہے اور یہ محل کے مثبت تاثر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ قابل فہم ہے کہ وہ گھر میں کمپیوٹر اور اے آئی ٹول کے ساتھ کھیل رہی ہوں، لیکن اگر وہ واقعی کسی بھی طرح کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں غیر ترمیم شدہ تصویر جاری کرنی چاہیے۔
David Hodo is a highly experienced and respected writer in the field of laptop technology. With over 10 years of experience in the industry, he has a deep understanding of the latest trends and developments in the world of laptops.