Updated on March 16, 2024
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے اعتراف کیا ہےکہ اس سیزن میں ان کی کارکردگی بالکل اچھی نہیں رہی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
اس میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہوگیا۔کراچی کنگز رواں سیزن میں 10 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ مانتا ہوں کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں ہوئی،ماضی میں ہر سال اچھا رہا تھا مگر اس بار ایسا نہ ہوسکا ، افسوس ہے کہ توقعات کے مطابق پرفارمنس نہ دے سکا۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیم نے کافی کلوز میچز کھیلے، بیچ میں پلیئرز بیمار ہوئے اس دوران ہمارے 3 گیم ہوئے جس سے فرق پڑا، قریبی میچز ہوئے جس میں نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل میں نئے بیٹرز بھی سامنے آئے ہیں، اس سال کراچی کی ٹیم میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، نوجوان پلیئرز کو شروع میں ایک ساتھ نہیں ایکسپوز کرسکتے تھے، ہم نے تجربہ اور نوجوان پلیئرز کا مکسچر بنایا تھا ۔
اس کے علاوہ شان مسعود نے گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کے ساتھ تکرار کی تفصیلات بھی بتا دیں۔
شان مسعود نے کہا کہ فیلڈ میں پلیئرز کے جذبات ہوتے ہیں، ہر انسان میں کچھ خوبی کچھ خامی ہوتی ہے، میں نے وائیڈ واپس لینے کیلئے ری ویو لیا تھا ، میں جب امپائر سے بات کررہا تھا تو شاداب نے کہا وقت ختم ہوگیا ہے، شاداب کی بات پر اس کو کہا کہ آپ میچ کھیلو، امپائرنگ مت کرو۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان آغا سلمان کیخلاف کیچ کا ریویو لینے کے معاملے پرگرما گرمی دیکھنے میں آئی تھی۔
David Hodo is a highly experienced and respected writer in the field of laptop technology. With over 10 years of experience in the industry, he has a deep understanding of the latest trends and developments in the world of laptops.